Live Updates

ْاٹک, رمضان کے تقدس کو مہنگائی کے ذریعے پامال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،ظہیر احمد خان

روزہ داروں کو سستی اور میعاری اشیائے خوردنوش کی فراہمی ہماری اولین ذمہ داری ، پہل 10روز میں 500سے زائد دوکانوں کو وزٹ، 80سے زائد دوکانداروں کے خلاف1لاکھ 65ہزارروپے سے زائد جرمانے کیے گئے،سپیشل مجسٹریٹ درجہ اول پرائس کنٹرول

پیر 28 مئی 2018 23:38

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) رمضان المبارک کے تقدس کو مہنگائی کے ذریعے پامال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی روزہ داروں کو سستی اور میعاری اشیائے خوردنوش کی فراہمی ہماری اولین ذمہ داری ہے ، رمضا ن المبارک کے پہلے 10روز میں 500سے زائد دوکانوں کو وزٹ کیاگیا جن میں 80سے زائد دوکانداروں کے خلاف1لاکھ 65ہزارروپے سے زائد جرمانہ کیا گیا جبکہ کسی دوکاندار کے خلاف ایف آر درج نہیں کی گئی یہ بات سپیشل مجسٹریٹ درجہ اول پرائس کنٹرول اٹک ظہیر احمد خان نے میڈیا کو بتائی انہوں نے کہا کہ روزہ داروں کو سستی اور میعاری اشیاء فراہم کرنا ہمارا دینی، اخلاقی اور قانونی فریضہ ہے کسی بھی حالت میں مہنگائی کے ذریعے روزہ داروں سے زائد منافع وصول نہیں کرنے دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ دوکاندار اس بخشش والے مہینے میں منافع خوری بند کر دیں تو دنیا اور آخرت میں اس کا اجر پائیں گے ظہیر احمد خان نے کہا کہ دنیا کے ہر خریداری مراکز میں اشیاء خورد نوش پر خصوصی رعایت کے بورڈ آویزاں کر دیے جاتے ہیںانہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اٹک اکرام الحق نے مختلف رمضان بازاروں کے دورہ کے موقع پر ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر رمضان بازار اور دوکانداروں کو وزٹ کریں اور قیمتوں کو کنٹرول میں رکھا جائے زائد منافع خوروں ، غیر میعاری اشیاء فروخت کرنے والو ں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات