چنیوٹ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعوامی مسائل سننے اور فوری حل کے لیے آج تھانہ لنگرآنہ میں کھلی کچہری لگائیں گے

پیر 28 مئی 2018 23:38

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ رانا طاہر رحمن خان عوامی مسائل سننے اور ان کے فوری حل کے لیے آج مورخہ29مئی بروزمنگل تھانہ لنگرآنہ میں کھلی کچہری لگائیں گے۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں اگر کسی کو اندارج مقدمہ کے متعلق شکایت،زیر تفتیش مقدمات میں ناانصافی کی شکایت، پولیس کے رویہ کے خلاف شکایت یاپولیس کے متعلق کرپشن ،تشدد،یا دیگر شکایات ہوںتو بلا جھجک کھلی کچہری میں شامل ہو کر اپنا موقف بتائیں موقع پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :