سولڈ ویسٹ کے تحت چائینز کمپنی کے ساتھ کام کرنیوالے ملازمین کو 25فیصد اضافی الائونس ادا کیا جائے گا ، ایم ڈی طلحہ

پیر 28 مئی 2018 23:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے ایم ڈی طلحہ فاروقی نے کہا ہے کہ کام کرنے ولاے ملازمین کی مکمل حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ کام چور اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ملازمین کو ادارے میں برداشت نہیں کیا جائے گا ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سیدذوالفقارشاہ ،جنرل سیکریٹری ملک نواز اور چائینز کمپنی کے اہلکاروں سے ہونے والے مشترکہ میٹنگ میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ عیدالفطر سے قبل بلدیہ جنوبی وشرقی کے سولڈ ویسٹ میں کام کرنے والے عملے کو جنوری تااپریل 2018چار ماہ کا اضافی 25فیصد الائونس ادا کیا جائے گا جبکہ اضافی ڈیوٹیوں اور چھٹی والے ایام میں کام کرنے والے عملے کو اوورٹائم بھی ادا کیا جائے گا ملازمین کے جائز اور قانونی مسائل حل کیے جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کام کے سلسلے میں شکایات کا ازالہ بروقت کیا جائے جائز مراعات دی جائیں گی ۔

سیدذوالفقارشاہ نے ایم ڈی کا بلدیہ جنوبی کے ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا اور 24لیاری کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ۔جس پر ایم ڈی صاحب نے سیکریٹری بورڈ کو اس سلسلے میں بلدیہ جنوبی ورکشاپ میں بروز بدھ جاکر انکوائری کرینگے ۔جسکے بعد انکی تنخواہیں ادا کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :