Live Updates

دو ماہ بعد نیا پاکستان بننے جارہا ہے، 25جولائی کو عوام ایک تاریخ لکھے گی، حلیم عادل شیخ

پاکستان تحریک انصاف ہی اس وقت ملک کی ترقی کی ضامن ہے عوام ساتھ دے

پیر 28 مئی 2018 23:39

دو ماہ بعد نیا پاکستان بننے جارہا ہے، 25جولائی کو عوام ایک تاریخ لکھے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینیئر ایگزیکیوٹو نائب صد ر حلیم عادل شیخ نے کراچی کے حلقہ این اے 242کے مختلف علاقوں کا دورا کیا اور کارکنوں سے ملاقاتیں کی ، اس موقعہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کو اب وقت ختم ہوچکا ہے، ملک کو جس طرح پ پ اور ن لیگ نے لوٹا ہے اس کی مثال ملنا مشکل ہے، انہوں نے کہا اپنے مفادات کے خاطر آصف علی زرداری، نواز شریف نے ملکر ملک کو لوٹا، دنیا سے قرض لیکر حکمرانوں نے اپنے گھر بنائے اور قرضی عوام کو بنا دیا گیا، انہوں نے کہا ایسے کرپٹ حکمرانوں کا اب خاتمہ ہوچکا ہے دو ماہ بعد نیا پاکستان بنے گا 25جولائی کو عوام ایک تاریخ لکھے گی ، انہوں نے کہا اس وقت جتنی جدوجہد عوام کے خاطر چیئرمین عمران خان نے کی اتنی جدوجہد قائد اعظم کے علاوہ عوام کے خاطر کسی بھی سیاست دان نے نہیں کی ہوگی ، پاکستان تحریک انصاف اس وقت ملک کی ترقی کی ضامن بن چکی ہے عوام پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کو ملک کا نگران وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ شفاف طریقے سے الیکشن کو یقینی بنایا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات