Live Updates

ماہ رمضان المبار ک،گراں فروشی کے خلاف انتظامیہ کی مہم جاری

368 دکانداروں کے خلاف کارروائی41گراں فروش جیل 3 لاکھ ہزار90ر روپی سے زائد جرمانہ

پیر 28 مئی 2018 23:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی ہدایت پر پیرکوکارروائی کر تے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ افسران نے 368گراں فروش دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جس میں 41 گراں فروشوں کو جیل بھیجا مہم میں کارروائی کے دوران آٹا، فروٹس، سبزی ، دالیں، مصا لحہ جات، دودھ، انڈے ،گوشت ، کھجلہ کھجور ، بیسن سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیا میں گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی کارروائی میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 90 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عاید کیا گیا۔

کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبار ک میں سرکاری نرخوں پر کھانے پینے کی اشیا کی دستیابی کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے گئے ہیں ا س سلسلہ میںتمام اضلاع میں ضلعی انتطامیہ کے افسران گراں فروشی کے خلاف سخت کارروائی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نی ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ گراں فروشی کے خلاف مہم جاری رکھیں اور روزہ داروں کو سرکاری نرخوں پر اشیا کی فروخت کو یقینی بنائیںاس بات کو بھی یقینی بنائیںکہ دکاندار اور ٹھیلے والے سرکاری نرخ نمایا ں طور پر آویزاں کریںکمشنر کراچی کی ہدایت پر کمشنر نے کہا ہے روزہ داروں کو ماہ رمضان المبارک میں قیمتوں میں ریلیف فراہم کرنے اور سرکاری قیمت پر اشیا کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے گراں فروشوں کے خلاف مہم جاری رہے گی انھوں نے کہا کہ انتظامیہ کی ہر ممکنہ کوشش ہے کہ روزہ داروں کو ماہ رمضان المبار ک میں اشیا خوردونو ش مناسب قیمت پر دستیاب ہوں ۔

۔ کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ دکانداروں کو پابند کریں کہ وہ سرکاری نر خ کی فہرستیں نمایاں طور پر آویزاں کریں ۔ فہرستیں آویزاں نہ کر نے والوں کے خلاف بھی قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے ۔ انھوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ فہرستیں دیکھ کر قیمت اد کریں اور اگر کسی دکاندار کے خلاف شکایت ہو تو کمشنر کراچی کے دفتر میںفون نمبر 1299 پر شکایت درج کرائیں ۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات