بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر اور عبید اللہ بابت کے درمیان نوک جھونک اسپیکر نے عبیداللہ بابت کا مائیک بند کروا دیا

پیر 28 مئی 2018 23:39

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر اور عبید اللہ بابت کے درمیان نوک جھونک اسپیکر نے عبیداللہ بابت کا مائیک بند کروا دیا،تفصیلات کے مطابق پیر کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بغیر اجازت بات کر نے پر اسپیکر راحیلہ حمید خان درانی اور پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے رکن عبید اللہ بابت کے درمیان نو ک جھونک ہوئی ،اجلاس کے دروان جب عبیداللہ بابت مسلسل بول رہے تھے جس پر اسپیکر نے انکامائیک بند کروا دیا اور انہیں کہا کہ یہ اسمبلی ہے میزان چوک نہیں جہاں آپ جلسہ کر رہے ہیں تاہم وہ اس کے باوجود بھی مسلسل بولتے رہے

متعلقہ عنوان :