بلوچستان کے علاقے تربت میں شدید گرمی پارا 54ڈگرسینٹی تک جا پہنچا

پیر 28 مئی 2018 23:39

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) بلوچستان کے علاقے تربت میں شدید گرمی پارا 54ڈگرسینٹی تک جا پہنچا ،تفصیلا ت کے مطابق بلوچستان کا تربت ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے پیر کو تربت میں درجہ حرارت 54ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تاہم شدید گرمی میں بھی سیا سی جماعتوں کے رہنما ئوں نے الیکشن مہم جاری رکھی