بلوچستان اسمبلی،گذشتہ روز سرکی روڈ پر ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں شہید ہونے والے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی

پیر 28 مئی 2018 23:39

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میںگذشتہ روز سرکی روڈ پر ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں شہید ہونے والے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ،فاتحہ خوانی پشتو نخواء ملی عوامی پارٹی کے رکن نصراللہ زیرے کی درخواست پر کی گئی ۔