مکران میڈیکل کالج میں تعلیمی سرگرمیوں کا شروع ہونا ایک پرمسرت اور خوش آئند اقدام ہے،سیکرٹری صحت صالح محمد ناصر

پیر 28 مئی 2018 23:41

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) سیکریٹری صحت صالح محمد ناصر نے کہا ہے کہ مکران میڈیکل کالج میں تعلیمی سرگرمیوں کا شروع ہونا ایک پرمسرت اور خوش آئند اقدام ہے۔جس سے مکران ڈویژن کے عوام کا دیرنیہ خواب پورا ہوگیا ہے ،انہوںنے کہا کہ تعلیمی اداروںکے قیام سے معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوتا ہے جبکہ اس ادارے کے قیام سے صوبے میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا جبکہ تربت ضلعی ہسپتال کو بطور ٹیچنگ ہسپتال ڈکلیئر کرنے سے لوگوں کو جدید طبی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آسکیں گی یہ بات انہوںنے مکران میڈیکل کالج تربت پہلے سال کے کلاسز کے اجراء کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ایڈیشنل سیکریٹری صحت عبدالرؤف بلوچ ، مکران میڈیکل کالج نے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف شا ہ ، چیف پلاننگ آفیسر محکمہ صحت عبدالرسول زہری ، ضلعی ہیلتھ آفیسر گوادر ڈاکٹر آصف انور شاہوانی کے علاوہ علاقائی معتبرین ، اساتذہ ، طلباء و طالبات اور ان کے والدین و دیگر مکتبہ فکر کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری صحت صالح محمد ناصر نے کہا کہ آج کا دن بلوچستان کی تاریخ میں ایک یادگار دن ہے جس کو صدیوں بعد بھی فراموش نہیں کیا جاسے گا ۔ انہوںنے بتایا کہ اس ادارے میں تعلیمی سرگرمیوں کا شروع کروانے میں ان سے پیشرو تمام سیکریٹری صاحباں کا کردار بھی قابل ستائش ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ مکران میڈیکل کالج بہت جلد ملکی سطح پر بہترین میڈیکل کالج کا ہدف حاصل کرسکے گا جبکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اساتذہ کرام محنت اور خلوص سے بچوں کی طبی شعبے میں تربیت کریں جبکہ طلباء وطالبات پرزور دیا کہا کہ وہ حصول علم اور پریکٹیکل ورک پر انحصار کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ عملی تجربات سے استفادہ حاصل کریں تاکہ وہ ایک اچھے اور منجھے ہوئے ڈاکٹر بن سکیں ۔

بلوچستان کوتکنیکی تجربہ کار افراد ی قوت کاہمیشہ سے کمی کا سامنا رہا ہے جس کے سد باب کے لئے اس میڈیکل کالج کا قیام تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ اس دوران انہوںنے مکران میڈیکل کالج کے پہلے بیچ کے زیر تعلیم طلباء اورطالبات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں پر بھر پور توجہ دیں تاکہ ابتدائی عرصے میں کالج کی مضبوط بنیادیں قائم کی جاسکیں۔

انہوںنے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ مکران میڈیکل کالج انتہائی قلیل عرصے میں اعلیٰ مقام حاصل کرے گیا اور ملک بھر میں بلوچستان کا نام روشن کریگا ۔ اس دوران انہوںنے کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف شاہ کے اول دستے کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کالج کے قیام کیلئے ان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے انہوںنے کہاکہ عبدالرؤف شاہ کی دلچسپی اور لگن کی بدولت کالج کا آغاز بروقت طور پر ممکن بنایا جاسکاہے۔

دریں اثناء انہوںنے کالج کے طلباء اور طالبات کو لیپ ٹاپ کمپیوٹر اور یونیفارم کا اعلان بھی کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکریٹری صحت عبدالرؤف بلوچ ،مکران میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تربت جیسے دور افتادہ علاقے میں میڈیکل کالج کا قیام انتہائی خوش آئند بات ہے اور کالج انتظامیہ طلباء اور طالبات کو اپنی تدریسی خدمات بلا تفریق پہنچاتا رہے گا۔

انہوںنے کہا کہ کالج انتظامیہ معیاری تعلیم پر کسی بھی طریقے سے سمجھوتا نہیں کریگا ۔ اور اساتذہ کی تربیت کے علاوہ طلباء کی حاضری کو بھی بہتر صورت ممکن بنانے کیلئے تمام اسٹاف کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا ۔ انہوںنے کالج کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اساتذہ اور طلباء کالج کی ترقی میں مشترکہ طور پر اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

بعد ازاں سیکریٹری صحت محمد ناصر، ایڈیشنل سیکریٹری صحت عبدالرؤف بلوچ اور پرنسپل مکران میڈیکل کالج عبدالرؤف شاہ کمشنر مکران محمد ایاز مندوخیل کے ہمراہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرٹیچنگ ہسپتال تربت کابھی دورہ کیا جہاں پرمیڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق رند نے وفد کو ہسپتال میں دستیاب سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جبکہ سیکریٹری صحت نے ہسپتال میں قائم تمام شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیااور احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر پیرا میڈیکل اسٹاف و نرسز اپنے شعبے کے ذمہ داری کا ادارک کرتے ہوئے لوگوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے میں تمام دستیاب وسائل کو استعمال میں لائیںانہوںنے بتایا کہ اس ہسپتال کو بطور ٹیچنگ ہسپتال ڈکلیئر کرنے سے ہسپتال میں نت نئے طبی آلات و مشینری مہیا کردی جائے گی جہاں پر لوگوں کو عصر حاضر سے ہم آہنگ طبی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آسکیں گی ۔

متعلقہ عنوان :