چاغی چھتر نوکنڈی اور دالبندین میں یوم تکبیر کے مناسبت سے راسکو چھتر کے مقام پر ایک بڑی ریلی نکالی گئی

پیر 28 مئی 2018 23:41

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) چاغی چھتر نوکنڈی اور دالبندین میں یوم تکبیر کے مناسبت سے راسکو چھتر کے مقام پر ایک بڑی ریلی نکالی گئی ریلی کے قیادت اپوزیشن لیڈر ضلع کونسل کے ممبر حاجی میر قادر بخش محمدحسنی یوسی چیئرمین حاجی صاحب خان محمد حسنی اور یف سی کے کرنل عمران نے ریلی کی ریلی چھتر راسکو سے پانچ کلو میٹر دور تک جاپہنچے توجلسہ کی شکل اختیار کی جلسہ سے ضلع کونسل کے ممبر حاجی میر قادر بخش محمدحسنی کرنل عمران حاجی صاحب خان محمد حسنی اسفند یار اور میر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی ملک کے دفاعی طاقت کے لئے اس ملک کا جدید اسلحے سے لیس ہونا نہا یت ضروری ہے۔

امریکہ آج اپنی جدید ٹیکنالوجی اور دفاعی طاقت کے بدولت پورے دنیا پر راج کر رہا ہے اور سات سمندر پار کسی ملک پر حملہ کرکے اس کے اینٹ سے اینٹ بجا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اسی تگ و دو میں ہر ملک اپنی بساط اور طاقت کے مطابق اپنی دفاعی طاقت بڑھانے میں مصروف عمل ہے پاکستان نے اپنے ایٹمی پروگرام کا آغاز 1971 میں زوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں اس عزم کے ساتھ کیاکہ ہم ایٹمی طاقت بنیں گے چاھے اس کے لئے ہمیں گھاس کھانا پڑے ایام گردش گزرتے گئے جب 11 اور 13 مئی 1998 کو ہمارے حریف ملک نے پانچ ایٹمی دھماکہ کرکے ہمیں للکارا اور اس وقت کے حکومت کو بڑی ازمائش میں ڈال دیا ایک طرف عوام انڈیا کے ایٹمی دھماکہ کے منہ توڑ جواب دینے کے لئے حکومت وقت پر جلسے جلوسوں کے ذریعے دباو ڈال رہیتھے تو دوسری طرف امریکہ سمیت دیگر عالمی طاقتیں ایٹمی دھماکہ کرنے پر سنگیں دھمکیاں دے رہے تھے۔

اسی شش و پنج میں سیاسی وعسکری قیادت سے مشاورت کے بعد نواز شریف حکومت نے 28 مئی 1998 کو چاغی کے پہاڑ رائی او (حرف عام راسکوہ ) پر پانچ ایٹمی دھماکہ کرکے دنیا کا چھٹا ایٹمی ملک بنا اور اسی خوشی میں پورے ملک میں مٹھائیاں تقسیم کی گئی دریں اثناء پاک فوج کے زیراہتمام دالبندین میں بھی ریلی نکالی گئی ریلی جس کی قیادت کرنل عدیل نے کی ریلی پاک آرمی کے افس سے نکل کر گاڑیوں کے لمبی قافلہ بائی پاس سے مرکزی ہائی اسکول جلسہ کی شکل اختیار کی اس موقع پر پاک آرمی کے کرنل عدیل ضلع چاغی کے اپوزیشن لیڈر میر قادر بخش محمدحسنی اور سردار نجیب نے بھی خطاب کیا گیا اور تحصیل چاغی میں ریلی پاک جس کی قیادت کرنل خالد حسین سابق ناظم میر ضیا الحق محمد حسنی چئیرمین محمد مراد حسنی میر اکبر جان سنجرانی اغاابوبکر میراللہ بخش محمدحسنی اور سید مراد شاہ نے بھی خطاب کیا ۔