اسراج الحق اور حافظ نعیم الرحمٰن2جون کو بنارس چوک پر گرینڈ افطار پارٹی سے خطاب کرینگے

پیر مئی 23:41

اسراج الحق اور حافظ نعیم الرحمٰن2جون کو بنارس چوک پر گرینڈ افطار پارٹی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) جماعت اسلامی ضلع غربی کے تحت02 جون کو بنارس چوک پر گرینڈ افطار پارٹی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔افطار پارٹی سے امیر جماعت اسلامی پاکستان و سینئر نائب صدر متحدہ مجلس عمل سراج الحق اور امیر جماعت اسلامی کراچی و صدر متحدہ مجلس عمل کراچی حافظ نعیم الرحمٰن سمیت دیگر قائدین اور علماء خطاب کرینگے۔

(جاری ہے)

گرینڈ افطار پارٹی کے انتظامات کی تکمیل کے لئے نائب امیر جماعت اسلامی ضلع غربی فضل احد کی سربراہی میں دس سب کمیٹیوں نے اپنا کام شروع کردیا۔ فضل احد نے اپنے ایک اخباری بیان مین کہا کہ 02 جو ن کو بنارس چوک پر ضلع غربی کی تاریخ کی سب سے بڑی افطار پارٹی کا انعقاد کیا جائے گا۔افطار پارٹی میں ہرمکتبہ فکر کے علماء کرام اورعوام کو بڑی تعداد میں دعوتیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر کراچی خصوصاًً ضلع غربی دینی جماعتوں کا قلع ہے۔متحدہ مجلس عمل ضلع غربی سے بڑے پیمانے پر کامیابی حاصل کریگی۔