بلدیہ غربی کراچی کے محکمہ ایجوکیشن کی1100سے زائد ملازمین تاحال ماہ اپریل کی ماہوار تنخواہوں کی ادائیگی سے محروم

پیر 28 مئی 2018 23:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے مرکزی صدر سیدذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ بلدیہ جنوبی کراچی کے محکمہ تعلیم کی1100سے زائد ملازمین تاحال ماہ اپریل کی ماہوار تنخواہوں کی ادائیگی سے محروم ہیں جس سے ان ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں اور رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بھوکے پیٹ سحروافطار کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیب کے ادارے کی چھان بین کی آڑ میں کام کرنے والے اساتذہ کو بھی ذلیل ورسوا کیا جارہا ہے اور ماہ مئی بھی مہینہ گذرنے والا ہے لیکن ماہ اپریل کی ماہوار تنخواہ تاحال ادا نہیں کی گئی جس سے سماجی ومعاشی مسائل میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے ۔انہوں نے چیئرمین بلدیہ غربی ومیونسپل کمشنر بلدیہ غربی سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ تعلیم کے ملازمین کو ماہ اپریل کی ماہوار تنخواہ ادا کی جائے ۔