نواز شریف نے اغیار کی امداد کو ٹھوکر مار کر ایٹمی دھماکے کئے

2018ء کا الیکشن میاں محمد نواز شریف کی کامیابی کی نوید لے کر آئے گا،وزیر شیخ آفتاب احمد

پیر 28 مئی 2018 23:43

نواز شریف نے اغیار کی امداد کو ٹھوکر مار کر ایٹمی دھماکے کئے
حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے یوم تکبیر پر کہا ہے کہ نواز شریف نے اغیار کی امداد کو ٹھوکر مار کر ایٹمی دھماکے کئے، عوام کو گمراہ کرنے والوں کے دن تھوڑے رہ گئے، 2018کے الیکشن میں کامیابی کے بعد ڈھوک مغلاں ،قبلہ بانڈی اور دیگر قریبی دیہاتوں کو صاف پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا، 2018کا الیکشن میاں محمد نواز شریف کی کامیابی کی نوید لے کر آئے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر اشرف بٹ ،خاور سیٹھ ،حاجی ابرار ،سعید الرحمان ،حاجی احسان بھی موجود تھے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ 28مئی پاکستان کی سیاسی دفاعی تاریخ کا اہم ترین دن ہے، اس دن میاں محمد نواز شریف نے کوئی بیرونی دبائو قبول کرنے سے انکار کر کے ایٹمی دھماکے کر کے ملک کی تاریخ نئی رقم کی۔

(جاری ہے)

میاں نواز شریف نے ملک کے دفاع کو ناقابل تحسین بنایا 28مئی 1998کو پاکستان کے اس تاریخی کارنامے سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوا یوم تکبیر پاکستانی قوم اور دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے باعث فخر ہے۔ شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف انتہائی دلیر لیڈر ہیں جو ملک دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے کی سلاحیت رکھتے ہیں شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ میں نے کبھی بھی اپنی آپ کو وزیر نہیں سمجھا ۔

اٹک کے عوام نے پہلی دفعہ مجھے بطور صوبائی ممبر بنایا تھا تو اس وقت بھی اس تحصیل کے عوام کو پینے کے صاف پانی جیسی سہولیات فراہم کیں، تحصیل حضرو کے دور دراز علاقوں ڈھوک مغلاں، قبلہ بانڈی اور دیگر دیہاتوں کو سوئی گیس کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ان ہی علاقوں کیلئے کروڑوں روپے کی لاگت سے سڑکیں تعمیر کی گئیں 2018کے الیکشن میں کامیابی کے بعد ان دیہات کے عوام سے وعدہ ہے کہ انکو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا ڈھوک مغلاںاور قبلہ بانڈی کے عوامی حلقوں نے سوئی گیس کی منظوری کروانے پر وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔