مسلم لیگ نون یوتھ ونگ حضرو کے زیر اہتمام یوم تکبیر کے حوالے سے تقریب

پیر 28 مئی 2018 23:43

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) مسلم لیگ نون یوتھ ونگ حضرو کے زیر اہتمام یوم تکبیر کے حوالے سے مقامی دفتر میں تقریب ہوئی۔ضلعی سرپرست اعلیٰ یوتھ ونگ حاجی مبارس خان، صدر ڈاکٹر زعفران خان ،تحصیل صدر اسحاق خان ، جنرل سیکرٹری عمیر خان اور دیگر پارٹی عہدیداروں کی شرکت۔

(جاری ہے)

میاں نواز شریف محب وطن سیاست دان ہیں ان جیسا محبت وطن لیڈر پاکستان کو نہیں ملا کارکن ووٹ کو عزت دو محمد نواز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں ضلعی صدر ڈکٹر زعفران خان نے تقریب سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نوتھ ونگ کے کارکن ہمیشہ قیادت کے شانہ بشانہ چلے آج قیادت پر مشکل وقت ہے تو یوتھ ونگ کے کارکنوں پر بھی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔