گوجرخان۔ یوم تکبیر کے حوالہ سے مختلف تقریبات کا انعقاد

پیر مئی 23:43

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) گوجرخان میں 28مئی یوم تکبیر کے حوالہ سے مختلف تقریبات منعقد ہوئیں سابق صوبائی وزیر چوہدری محمدریاض کی رہائش گاہ پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر چوہدری محمدریاض نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 28مئی 1998ء کو چاغی کے پہاڑوں پر میاں محمد نوازشریف نے ایٹمی بٹن دبا کر وطن عزیز کو ایٹمی قوت ہونے کا باقاعدہ اعلان کر کے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا میاں محمدنوازشریف ہر طرح کے دبائو کو ٹھکرا کر ایٹمی دھماکہ کر کے ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کیا چوہدری محمدریا ض نے امام صحافت مجید نظامی مرحوم کو بھی زبرست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا انہوں نے بھی ایٹمی دھماکہ کرنے پر میاں نوازشریف کی ہمت بندھائی اور انہیں کہا کہ اس پر کسی صورت دیر نہیں کرنی چاہیے ایٹمی دھماکہ کر دینا چاہیے تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی کیلئے بھی خصوصی دعا کرائی گئی ادھردوسری تقریب مسلم لیگ یوتھ ونگ کے چوہدری ضیافت حسین کے زیر اہتمام منعقد ہوئی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے چوہدری ضیافت حسین نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف نے 28مئی کو ایٹمی دھماکہ کر کے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنادیا اب کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا ادھر مسلم لیگی رہنما مظہر حسین وارثی نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے جاری اعلامیہ میں کہا کہ میاں نوازشریف نے 28مئی کو صحیح معنوں میں جراتمندانہ اقدام کر کے ملک وقوم کا نام پوری دنیا میں روشن کر کے حق نمائندگی ادا کیا اپنے قائد کے اس جراتمندانہ فیصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے بڑی بڑی آفروں اور دبائو کو خاطر میں نہ لا کر ایٹمی دھماکہ کر کے ایک محب وطن دلیر لیڈر ہونے کا ثبوت دیا اس جراتمندانہ اقدام پر میاں نوازشریف نے سرفخر سے بلند کردیے ہیں۔