موٹر وے پر قصبہ گاہ کے قریب کوچ نے ٹرک کوپیچھے سے ٹکر مار دی ، دس لاکھ روپے مالیت کے انڈے ٹوٹ گئے

پیر 28 مئی 2018 23:43

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) موٹر وے پر قصبہ گاہ کے قریب کوچ نے ٹرک کوپیچھے سے ٹکر مار دی جس سے دس لاکھ روپے مالیت کے انڈے ٹوٹ گئے ، گاڑی کو بھی سخت نقصان ہوا۔

(جاری ہے)

ابرار حسین ولد امیر احمد ساکن اسلام آباد نے پولیس کو بتایا کہ ٹرک نمبرC8714 انڈے لوڈ کر کے سوات جا رہا تھا کہ قصبہ گاہ کے قریب سکائی وے کمپنی کی کوچ نمبر LET467جسے ڈرائیور محمد اصغر ولد غلام رسول ساکن راولپنڈی تیز رفتاری ، غفلت اور لاپرواہی سے چلاتے ہوئے آیا اور ٹرک کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ اے ایس آئی مشتاق احمد نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔