ساہیوال، سابق تحصیل ناظم چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں گرفتار

پیر مئی 23:43

ساہیوال۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) سابق تحصیل ناظم ساہیوال چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں ضمانت خارج ہونے پر گرفتار، تفصیلات کے مطابق سابق تحصیل ناظم ساہیوال وپیپلزپارٹی کے راہنما راناعامرشہزاد نے نواحی گائوں 54/5-L کے رہائشی فیاض بھٹی کو 10لاکھ روپے کاچیک دیا تھاجوبنک سے کیش نہ ہوسکا ، فیاض بھٹی نے تھانہ سٹی میں اس کا مقدمہ درج کرارکھاتھا اور ڈسٹرکٹ سیشن کی عدالت سے ضمانت خارج ہوگئی تھی ،راناعامرشہزاد نے ملتان ہائیکورٹ کے جسٹس کاظم علی سے عبوری ضمانت کرائی تھی جو پیر کو خارج کردی گئی ، جس پرپولیس نے انہیں گرفتار کرکے تھانہ سٹی کی حوالات میں بند کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :