باغبان کسان دوست کیڑے چھوڑ کرتیلے پر قابو پا سکتے ہیں، ماہرین

پیر 28 مئی 2018 23:43

فیصل آباد۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء)جامعہ زرعیہ فیصل آبادکے ماہرین زراعت نے کہاہے کہ باغبان اپنے باغات میں کسان دوست کیڑے چھوڑ کرتیلے پر قابو پا سکتے ہیں نیز باغات کو صاف ستھرارکھنے کیلئے مناسب انتظامات کر کے بھی کیڑے مکوڑوں پر قابو پانے سمیت فصل کو ہر قسم کے نقصانات سے بچایا جا سکتاہے ۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران ماہرین زراعت نے بتایاکہ آم کے باغات پر اندھا دھند زہریلی ادویات کے سپرے کی بجائے بائیو لوجیکل کنٹرول کا طریقہ اپنا کر مؤثر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ باغبان حضرات اس طریقے سے ماحول کو آلودگی سے بھی بچانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ باغبان کسی بھی مسئلہ کی صورت میں فوری طور پر ماہرین زراعت کی خدمات سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔