ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا سستے رمضان بازاروں کا دورہ

اشیائے ضروریہ کی دستیابی ،کوالٹی و قیمتیں چیک کیں

پیر مئی 23:45

فیصل آباد۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کی ہدایات پر رمضان بازاروں کے انعقاد کے فوائد عوام تک پہنچانے کیلئے ان کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے جس کے حوصلہ افزاء نتائج حاصل ہورہے ہیں،یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرزمیاں آفتاب احمد نے سستے رمضان بازاروں کا معائنہ کرتے ہوئے کہی،اے ڈی سی ہیڈ کوارٹرزنے رمضان بازارکلیم شہید پارک،چھتری والی گرائونڈ جناح کالونی اوردیگر علاقوں میں قائم رمضان بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی،ان کی کوالٹی اور قیمتوں کو چیک کیااورخریداری کیلئے آئے ہوئے لوگوں سے رمضان بازاروں کی رعایتی قیمتوں کے بارے میں دریافت کیا ،انہوں نے سستی چینی کے سٹالز کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ اس رعایت سے عام آدمی کو مستفید ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سستے آٹے کے سٹالز پرآٹے کی فروخت کے ریکارڈ کا معائنہ اورشکایات سینٹرز،میڈیکل کیمپ و دیگر انتظامات بھی چیک کئے۔