صوبہ بھر میں پینے کے پانی کے معیار کی جانچ کا دوسرا مرحلہ ،یکم جون سے واٹر سیمپلنگ مہم کا آغاز

واٹر فلٹریشن پلانتس کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی واٹر سیفٹی ٹریننگ کا بھی آغاز کیا گیا ہے، نورالامین مینگل

پیر 28 مئی 2018 23:45

لاہور۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) صوبہ بھر میں پینے کے پانی کے معیار کی جانچ کے دوسرا مرحلے میںیکم جون سے واٹر سیمپلنگ مہم کا آغازکر دیا جائے گا۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے بتایا کہ یکم جون سے صوبہ بھر کے ہسپتالوں، جیل خانہ جات، تعلیمی اداروں، پارکس اور سرکاری اداروں کی1150واٹر فلٹریشن پلانٹس سے سیمپل لیے جائیں گے۔

جن میں لاہورمیں کام کرنے والے 350سرکاری و نجی واٹر فلٹریشن پلانٹس بھی شامل ہوں گے۔اس حوالے سے فوڈ سیفٹی ٹیموں کو 7روز کے اندر سیمپلنگ مکمل کر کے 15روز میں لیبارٹری ٹیسٹ مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئیں ہیں۔پنجاب فوڈاتھارٹی کے مشن عوام تک صحت مند خوراک پہچانے کے پیش نظر ڈی جی فوڈ نے واضح کیا کہ پانی خوراک کا بنیادی جزو ہے۔

(جاری ہے)

انسانی جسم کا70 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے۔

صاف پانی ہر انسان کا بنیادی حق اور ضرروت ہے جبکہ گندہ اور آلودہ پانی گیسڑو،ہیپاٹائٹس اور پیٹ کی متعدد موذی بیماریوں کا باعث بنتاہے لہٰذا نتائج کی روشنی میں معیار پر پورا نہ اترنے والے واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فوری بند کر دیا جائے گا۔انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے بتایا کہ پانی کی یقینی فراہمی اور انڈسٹری کی راہ نمائی کے لیے سپشلائزڈ واٹر سیفٹی ٹیمیں باقاعدگی سے کام کر رہی ہیں۔اس کے علاوہ ؤپنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے واٹر فلٹریشن پلانتس کے معیار کو بہتر ین اور انٹر نیشنل سٹینڈرڈز کے مطابق بنانے کیلئے خصوصی واٹر سیفٹی ٹریننگ کا بھی آغاز کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :