کسی کو بھی گراں فروشی کی اجا زت نہیں دی جائے گی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل

پیر 28 مئی 2018 23:45

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل محمد اختر منڈھیرا نے ڈی ایس پی صدر سرکل چوہدری مقبول احمد جٹ کے ہمراہ علی الصبح سبزی منڈی خانیوال کا اچانک معائنہ کیا معائنہ کے دوران انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی محمد شفیق سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے سبزی منڈی میں خربوزہ ، خوبانی ، آم ، کھجور ،سیب اور پیاز ، آلو کے معیاراور اوزان کی چیکنگ کی اور نیلامی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیااور سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے پراسس کی خود مانیٹرنگ کی تاکہ عوام کو عام مارکیٹ میں بھی سستی اور معیاری سبزیوں اور پھلوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اس موقع پرخریداری کے لئے آئے ہوئے بیوپاریوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ماہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو سستی اور معیاری اشیا ء ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنائے گی کسی آڑھتی یا دوکاندار کو ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اس سلسلہ میں متعلقہ افسران اپنی تمام تر صلاحیتیں وقف کر دیں اور اگر کوئی شکایت ملی تو ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا انہوں نے سبزی منڈی میں صفائی ستھرائی کو مزید بہتر کرنے کی بھی ہدایت کی۔