ضلع کونسل ملتان کا سال2018-19ء کا ترمیمی بجٹ منظور

پیر مئی 23:46

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) ضلع کونسل ملتان کا اجلاس گزشتہ روز رضا ہال میں کنوینیئر ملک ذوالفقار علی ڈوگر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ دسویں اجلاس میں ترمیمی میزانیہ((بجٹ)) برائے سال 2017-18کی منظوری دی گئی۔ چیئرمین ضلع کونسل ملتان دیوان سید محمد عباس بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فا ضل بجٹ میں منصوبہ جات کا تناسب 75فیصد اور غیر ترقیاتی اخراجات کا تناسب 25فیصد ہے جو کہ پنجاب کے دوسرے اضلاع سے بہتر ہے ۔

ترمیمی میزانیہ میں ابتدائی سرمایہ 40کروڑ 15لاکھ 14ہزار روپے، آمدن ازاں گورنمنٹ گرانٹس 68کروڑ39لاکھ21ہزار روپے، آمدن ازاں ٹیکس، فیس ہائے ڈسٹرکٹ کونسل 43کروڑ 87لاکھ 93ہزار روپے ، کل آمدن 1۔ارب52کروڑ 42لاکھ 28ہزار روپے ، غیر ترقیاتی اخراجات (عملہ تنخواہ و سائر اخراجات) 37کروڑ 5لاکھ5ہزار روپے، سالانہ ترقیاتی پروگرام 52کروڑ 60لاکھ روپے، لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکج 29کروڑ 25لاکھ روپے، کل ترقیاتی اخراجات 1۔

(جاری ہے)

ارب 8 کروڑ 55 لاکھ 18ہزار روپے، کل اخراجات 1۔ارب 45کروڑ 60لاکھ 23ہزار روپے، متوقع اختتامی سرمایہ 6 کروڑ 82لاکھ 5ہزار روپے رکھا گیا ہے۔ بعدازاں ایوان نے مذکورہ ترمیمی بجٹ برائے سال 2017-18 کی منظوری دی جبکہ ممبر ضلع کونسل عزیزہ بیگم کی طرف سے تعمیر چار دیواری قبرستان ٹبہ رائو گڑھ یوسی 104، تعمیر کمرہ جات گورنمنٹ ہائی سکول لال پور، ممبر ضلع کونسل حاجی رائو انتظار علی کوثر کی طرف سے کرپشن روکنے بارے کمیٹیاں تشکیل دینے، یو سی ماڑی نون 149 میں گرلز ایلیمنٹری سکول وڈسپنسری کے قیام،ٹیل فیض پور تک میٹل روڈ کی تعمیر، ملک فیاض حسین ممبر یو سی 73کائیاں پور کی طرف سے فیض کائیاں پور چوک کا نام فیاض چوک رکھنے، پنواراں والا کا نام چاہ گجراں والا رکھنے، چیئرمین یو سی 107رائو عبدالقیوم کی طرف سے شجرکاری فنڈز سے ٹریکٹر ٹرالی، پانی والی ٹینکی کی فراہمی، معذور افراد کے لئے مالی امداد، چیئرمین یوسی 181سلیم اختر کی طرف سے قبرستان کی چاردیواری کی تعمیر بارے تحاریک کی بھی باقاعدہ منظوری دی گئی۔

علاوہ ازیں ایوان نے نافذ شدہ ٹیکس، فیس ہائے کے شیڈول میں کمی کی ترمیم، نیلامی گندا پانی ٹریٹمنٹ پلانٹ قادرپورراں، زرعی رقبہ کی نیلامی، کمرشل دکانات، پیٹرول پمپ، شادی ہال بارے تجاویز، سائیکل و موٹرسائیکل سٹینڈ ضلع کونسل، کینٹین و سنیٹیشن سروس چارجز کی نیلامی کی بھی منظوری دی گئی۔