رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی،پانچ سے زائد ریسٹورنٹس اور فوڈپوائنٹس سر بمہر

پیر 28 مئی 2018 23:46

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر ملتان زاہد سہیل نے ضلعی انتظامیہ کو احترام رمضان آرڈینینس پر سختی سے عمل در آمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور ضلعی افسران نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر رمضان المبارک آرڈینینس کے خلاف ہوٹل کھولنے پر 5سے زائد ریسٹورینٹ اور فوڈ پوائنٹس کو سیل کر کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کرادئیے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر سٹی مبشرالرحمن نے ڈیرہ اڈا چوک پر ہوٹل شبستان سیل کر کے منیجر کو پولیس کے حوالے کردیا جبکہ چوک فوارہ پر کارروائی کرتے ہوئے شوکت بریانی کی دکان کو سیل کردیا گیا اور مالکان کے خلاف کارروائی کے لئے پولیس کو استغاثہ دے دیاہے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی مبشر الرحمن نے کہا ہے کہ ضلعی انتطامیہ نے کسی ہوٹل اور فوڈ پوائنٹ کو رمضان المبارک میں کھولنے کی اجازت نہیں دی۔ رمضان آرڈینینس کی خلاف ورزی پر سخت قانونی ایکشن لیا جائے گا۔