محکمہ سوشل ویلفیئر کے اداروں کو اپ گریڈ کرنے کیلئے عید کے بعد اقدامات کیے جائیں گے،ڈپٹی ڈائریکٹر

پیر 28 مئی 2018 23:46

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان و ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رانا جاوید محمود نے کہاہے کہ ماہ رمضان کے بابرکت مہینے کے سلسلے میں اداروں میں سحروافطاری کاخصوصی انتظام کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اداروں کو اپ گریڈ کرنے کے لیے ماہ رمضان کے بعد اقدامات شروع کیے جائیں گے ۔انہوں نے مزید کہاکہ دارالامان ،نگہبان سنٹر سمیت دیگر اداروں میں تزئین و آرائش بھی کرائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد عافیت سنٹر ،دارالفلاح،دارالامان اور گہوارہ سنٹر سمیت دیگر اداروں میں مقیم افراد وبچوں میں عید کے کپڑے بھی تقسیم کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :