صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ کا سستے رمضان بازاروں کا دورہ

پیر 28 مئی 2018 23:46

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) صوبائی وزیر بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ محمد منشاء اللہ بٹ کا سستے رمضان بازاروں کا دورہ ۔سبزیوں ، پھلوں، کریانہ، آٹا اور چینی کے اسٹالز کا معائنہ کیا اور اشیائے خورد نوش کے معیار اور قیمتوں کے بارے میں رمضان بازار میں آئے ہوئے خریداروں سے استفسار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ماہ صیام کے بابرکت مہینے میں حکومت پنجاب نے حسب روایت رمضان بازاروں کا انعقاد کیا ہے جہاں تمام اشیاء ضروریہ ایک چھت تلے رعائتی نرخوں پر دستیاب ہیں اور سائبان ، پارکنگ ، سیکیورٹی اور پنکھوں کا بہترین انتظام کیا گیا ہے ۔

اس موقع اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ شاہد عباس نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ رمضان بازاروںمیں صبح 9بجے لیکر شام 6بجے تمام خریداروں کا رش لگا رہتا ہے، شہری یہاں پر خریداری کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ قبل ازیں صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے 75شہریوںمیں امدادی رقوم کے چیکس تقسیم کئے۔