سیالکوٹ میں ممکنہ سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 15جون تک فلڈ کنٹرول روم قائم کیے جا ئیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو

پیر 28 مئی 2018 23:46

سیالکوٹ۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیالکوٹ اصغر علی جوئیہ نے ریسکیو1122، ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن /کمیٹیوں ، محکمہ انہار ، محکمہ صحت ، تعلیم اور سول ڈیفنس کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ سیالکوٹ میں ممکنہ سیلاب اور مون سون کی طوفانی بارشوں سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے اپنے اپنے کانٹجینٹ پلان کے مطابق 15جون تک فلڈ کنٹرول روم قائم کریں اورمحکموں کی جانب تعینات کئے جانے والے فوکل پرسن کوہدایت کی جائے کہ وہ تمام محکموں کے ساتھ قریبی رابطہ میں رہیں اور اپنی تیاریوں سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ رکھیں ، تمام متعلقہ محکموں کے مقامی حکام کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ضلع انتظامیہ کے متعلقہ افسران کے ساتھ فلڈ فائٹنگ پلان کے مطابق تیاریوں کا جائنٹ وزٹ رکھیں اور ایسا نہ کرنے پرمحکموں کے مقامی حکام کے خلاف متعلقہ سیکرٹری کوتحریر کیا جائے ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں ڈسٹرکٹ ایمرجینسی پلان /ڈی ڈی ایم اے کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اے سی سیالکوٹ شاہد عباس، اے سی پسرور عمر شیرازی ، اے سی ڈسکہ میاں نذیر، ڈی او ایمرجینسی کمال عابد اور ڈسٹرکٹ کوآردینیٹر ڈی ڈی ایم اے ماجد خان کے علاوہ متعلقہ محکموں کے مقامی حکام بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :