Live Updates

وزیراعلی محمد شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر میاںمحمود الرشید کا مشترکہ طور پر نگران وزیر اعلی کیلئے ناصر کھوسہ کے نام کا اعلان

اتفاق رائے سے پنجاب کے نگران وزیر اعلی کا اعلان جمہوریت کی فتح اور حسن ہے ‘امید ہے ناصرمحمود کھوسہ شفاف الیکشن کیلئے اپنا تجربہ اور صلاحیتیںبروئے کار لائیں گے‘شہباز شریف مکمل اتفاق رائے سے ناصر محمود کھوسہ کے نام پر اتفاق خوش آئند ہے ‘اپوزیشن لیڈرمیاں محمودالرشید

پیر 28 مئی 2018 23:46

وزیراعلی محمد شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر میاںمحمود الرشید کا مشترکہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی - ملاقا ت میں باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے پنجاب کے نگران وزیر اعلی کا فیصلہ کیا گیا- بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے ناصرمحمودخان کھوسہ کا نگران وزیر اعلی کے طور پر اعلان کیا- اس موقع پر مشترکہ طو رپر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید سے مشاورت کے بعد نگران وزیر اعلی کے طور پر ناصر محمود خان کھوسہ کے نام پر اتفاق رائے کیا ہے - دو روز قبل ملاقات میں کچھ نام میں نے تجویز کئے اور کچھ نام میاں محمود الرشید صاحب نے تجویز کئی- ہم دونوں نے بعد ازاں اپنی اپنی پارٹی لیڈر شپ سے بھی مشورہ کیا اور اتفاق رائے اورمشاورت کے بعد ایک نام پر متفق ہو گئی- یہی جمہوریت کا حسن اور اس کی فتح ہے - وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے بتایا کہ مشاورت کے بعد مکمل اتفاق رائے کے بعد سابق پبلک سرونٹ ناصرمحمودخان کھوسہ کے نام پر اتفاق کیا - انہوںنے دوران سروس انتہائی دیانتداری اور محنت کے ساتھ اپنی ذمہ داریا ں سرانجام دیں - مجھے امید ہے کہ ان سے قوم کو جو توقعات وابستہ ہیں وہ ان پر پورا اتریں گے اور شفاف الیکشن کیلئے اپنا تجربہ اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے تا کہ صوبے میں سیاسی جماعتیں ہر طرح آزادانہ طور پر الیکشن میں حصہ لے سکیں اورسب کیلئے انتخابات میں مساوی مواقع ہوں - وزیراعلی محمد شہباز شریف نے کہا کہ توقع ہے عوام انتخابات میں جس پارٹی کو بھی ووٹ دینا چاہیں گے انہیں پوری آزادی ہو گی اور پاکستان دوبارہ جمہوری دور میں داخل ہو گا- وزیر اعلی نے کہا کہ یہ عوام کی فتح ہے ،میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کا شکرگزار ہوں کہ مشاورت کے اس عمل سے جمہوریت کو توانائی ملتی ہے اور قائدؒ اور اقبالؒ کے تصورات کے مطابق ملک کی ترقی کی راہ استوار کرنے میں مدد ملے گی- اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف سے دوسری ملاقات نتیجہ خیز ثابت ہوئی - مختلف ناموں پر غور اور پی ٹی آئی رہنما عمران خان کے ساتھ مشورے کے بعد ناصرمحمودخان کھوسہ کے نام پر اتفاق کیا گیا ہے - مجھے امید ہے کہ ان سے شفاف انتخابات کے بارے میں جو توقع وابستہ کی گئی ہے وہ غیر جانبداری کے ساتھ اپنا رول اسی طرح ادا کریں گے -میں اس موقع پر پنجاب کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں -
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات