ایف بی آ ر نے اداکارہ نرگس کی سفری معلومات حاصل کرنے کیلئے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا

اداکارہ نور کی جانب سے اثاثہ جات ،بینک اکاونٹس کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر ایف بی آر کا یک طرفہ کارروائی کافیصلہ

پیر 28 مئی 2018 23:49

ایف بی آ ر نے اداکارہ نرگس کی سفری معلومات حاصل کرنے کیلئے ایف آئی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) ایف بی آ ر نے اداکارائوں کے ٹیکس معاملات کی تحقیقات تیز کرتے ہوئے اداکارہ نرگس کی سفری معلومات حاصل کرنے کے لیے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا جبکہ اداکارہ نور کی جانب سے اثاثہ جات ،بینک اکاونٹس کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر ان کے خلاف یک طرفہ کارروائی کافیصلہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ ایف بی آر نے اداکارائوں کے ٹیکس معاملات کی تحقیقات تیز کرتے ہوئے اداکارہ نرگس کی سفری معلومات حاصل کرنے کے لیے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا جبکہ ایف بی آر نے اداکارہ سے سال 2016 کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کر رکھی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ نرگس کا سال 2016 کا انکم ٹیکس آڈٹ کیا جارہا ہے۔اداکارہ نور کو ایف بی آر نے اپنے اثاثہ جات ،بینک اکاونٹس کی تفصیلات جمع کروانے کیلئے 28مئی کی مہلت دی تھی ڈیڈ لائن گزر گئی لیکن فلمسٹار نور نے ایف بی آر کو جواب جمع نہ کرایاجس پر ایف بی آر نے اداکارہ کے خلاف یک طرفہ کارروائی کرنے پر غور شروع کردیا۔ یادرہے کہ ایف بی آر نے ماڈل و اداکارہ نور کا سال 2013 , 2014کا آڈٹ شروع کر رکھا ہے۔اس ضمن اداکارہ کو گرفتار کئیے جانے کا بھی امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :