سندھ میں انسانی حقوق پالیسی کی تشکیل سمیت محکمہ انسانی حقوق سندھ اوراقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام کے درمیان معاہدہ طے کرلیا گیا

پیر 28 مئی 2018 23:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) صوبہ سندھ میں انسانی حقوق پالیسی کی تشکیل سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے محکمہ انسانی حقوق سندھ اوراقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی)کے درمیان معاہدہ طے کرلیا گیا،مفاہمتی یادداشت پر سیکریٹری محکمہ انسانی حقوق سندھ اخترعنایت بھرگڑی اوریو این ڈی پی پاکستان کے نمائندے ذولفقارعلی نے دستخط کیے ،معاہدے کی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق ریحانہ لغاری بھی شریک ہوئی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی ریحانہ لغاری نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ انسانی حقوق اب اپنے پیروں پر کھڑا ہورہا ہے اور دیگر اداروں کی طرح صوبہ میں کام کررہاہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ انسانی حقو ق میں اب بھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے ،اس محکمہ نے بہت کم عرصہ میں زیادہ پذیرائی حاصل کرلی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یو این ڈی پی اور محکمہ انسانی حقوق سندھ کے درمیان مفاہمتی یادداشت کو ادارے کی کامیابی قراردیا اور کہا کہ اسی طرح آگے چل کر محکمہ دیگر اداروں کے ساتھ بھی اپنا تعاون بڑھائے گا۔

معاہدہ کے مطابق یو این ڈی پی محکمہ انسانی حقوق کو انسانی حقوق پالیسی سمیت دیگرامورمیں تکنیکی اوردیگرمعاونت فراہم کرے گااورمحکمہ کے عملہ کی تربیت وحوصلہ افزائی کے حوالے سے تربیتی پروگرام ترتیب دے گا۔

متعلقہ عنوان :