اے این پی کے صوبائی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس

ضلع غربی بلدیہ ٹائون کے دو صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے لیے ٹکٹ کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا

پیر 28 مئی 2018 23:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کی جانب سے باچا خان مرکز سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اے این پی کے صوبائی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس مردان ہائوس میں صوبائی صدر شاہی سید کی صدارت میں منعقد ہوا،اجلاس میں پارلیمانی بورڈ کے اراکین یونس خان بونیری ،الطاف ایڈووکیٹ،حاجی شوکت اور حیدر آباد سے رکن شاہد علی خان سے فو ن پر مشاور ت کی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع غربی بلدیہ ٹائون کے دو صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے لیے ٹکٹ کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 115 کے لیے قائم خان آفریدی کو پارٹی امیدوار نامز کردیا گیا اسی طرح پی ایس 116 کے لیے پیر گل رسول کو پارٹی امیدوار نامز د کردیا گیا اسی طرح ان دونوں حلقوں کے لیے بالترتیب عبدالرزاق بونیری اور قدیم شاہ کو الیکشن امور کا نگران اعلیٰ مقرر کیا گیا اس موقع پر سینیٹر شاہی سید نے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی ایک نظریاتی ،فکری جماعت ہے جہاں تمام فیصلوں کے لیے ادارے موجود ہیںآج تمام فیصلے ٹکٹ کے لیے درخواست دینے والے تمام امیدواروں کی موجودگی میںہوئے تھے پارٹی کے اداروں نے اپنا فیصلہ کردیا ہے اب تمام متعلقہ تنظیموں کی ذمہ داری ہے وہ نامزد امیدواروں کی کامیابی کے لیے شب و روز محنت کریں اور اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیںعوامی نیشنل پارٹی شہر کی واحد جماعت ہے جس کے امیدواروں کی نامزدگیاں آخری مراحل میںہے پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اگلا اجلاس بروز منگل شام پانچ بجے مردان ہائو س میں ہوگا جس میں ضلع غربی کے دیگر حلقوں کے لیے پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواست دینے والے امیدواروں کو بھی طلب کرلیا گیا ہے ۔