پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان "تلوار" کے حوالے سے درخواست کی سماعت کل ہوگی

پیر 28 مئی 2018 23:51

پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان "تلوار" کے حوالے سے درخواست کی سماعت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) پاکستا ن پیپلز پارٹی کا انتخابی نشال تلوار حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی باقاعدہ سماعت کل الیکشن کمیشن میں ہو گی چیرمین پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی منظوری سے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے تلوار نشانے کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست پہلے ہی جمع کرائیہو ئی ہے پارٹی کے بانی چیرمین زولفقارعلی بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی نے 1970 اور 1977 میں انتخابی نشان تلوار پر انتخابات میں حصہ لیا تھا بعد میں تلوار نشان انتخابی فہرست سے خارج کر دیا گیا تھا اب الیکشن کمیشن نے تلوار نشان دوبارہ بحال کر دیا ہے