وزیراطلاعات کاٹی وی آرٹسٹ ماجدجہانگیر کی اپیل کانوٹس،مالی ضرورت پوری کرنے کاحکم

اجلاس میں سال 2018میں پورے پاکستان سے41 فنکاروں کی مالی معاونت کافیصلہ کیاگیا،فنکاروں پرمشکل وقت آنےپران کی مدد اورحوصلہ افزائی بھی کرنی چاہیے،مریم اورنگزیب

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 28 مئی 2018 23:17

وزیراطلاعات کاٹی وی آرٹسٹ ماجدجہانگیر کی اپیل کانوٹس،مالی ضرورت پوری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹی وی آرٹسٹ ماجدجہانگیر کی اپیل کانوٹس لیتے ہوئے انکی مالی ضرورت پوری کرنے کاحکم دیدیا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فنکاروں کی معا شرے کےلیےخدمات کااعتراف ضروری ہے۔ فنکاروں پرمشکل وقت آنےپران کی مدد اورحوصلہ افزائی بھی کرنی چاہیے، تفصیلات کے مطابق ماضی کے مشہور کامیڈین اور ففٹی ففٹی سے شہرت کی معراج پانے والے ماجد جہانگیر ایک عرصے سے کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

وہ عرصے سے فالج کے مہلک مرض کا شکار ہیں۔ علاج سے محروم ہونے کے باعث انکے دائیں بازواورٹانگ نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ بتایا گیاہے کہ پیسے نہ ہونے کے باعث ان کاعلاج رک گیا جس کی وجہ سے فالج نے ان پر ایک بار پھرحملہ کردیاہے اورشدیدپریشانی کاشکارہیں۔

(جاری ہے)

ان کی فزیوتھراپی کچھ عرصہ سے رک چکی ہے اوروہ مزیدٹیسٹ بھی نہیں کراپائے ۔ماجد جہانگیر نے وفاقی حکومت ،پنجاب اور سندھ حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ علالت اوربے روزگاری کے باعث کسمپرسی کاشکارہیں لہذا ان کا علاج سرکاری سطح پر کرایا جائے۔

کچھ عرصہ سندھ حکومت نے انکی مدد جاری رکھی مگر پھر وہی ٹال مٹول شروع کر دی گئی ۔کچھ روز قبل معروف کامیڈین ماجد جہانگیرفالج کا مہنگا علاج کروانے اور بے روزگاری کے باعث فاقہ کشی کا شکار ہونے پر امداد کیلیے ایک مرتبہ پھر لاہور پہنچے تھے۔
اس موقع پر انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ماجد جہانگیر نے کہا کہ فن و ثقافت کے فروغ کیلیے کام کرنے والے اداروں کی اس سے بڑی بے حسی کیا ہوگی کہ کسی نے امداد کی اور نہ ہی خیریت پوچھی۔

اسی لیے میں زندہ دلان لاہور میں امداد کیلیے آیا ہوں۔ اس سلسلہ میں لاہور کی اہم شاہراہوں پر جاکر لوگوں سے امداد کی اپیل کروں گا۔تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق حکومت نے ماجد جہانگیر کے لیے شاندار اعلان کر دیا۔وزیراطلاعات کاٹی وی آرٹسٹ ماجدجہانگیر کی اپیل کانوٹس،مالی ضرورت پوری کرنے کاحکم دیا گیا۔وہ اسلام آباد میں پاکستان کلچراینڈ آرٹس فاؤنڈیشن ریلیف فنڈکی انتظامی کمیٹی کےاجلاس کی صدارت کر رہی تھیں ۔

اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ فنکاروں کی معا شرے کےلیےخدمات کااعتراف ضروری ہے۔معاشرےمیں ہم آہنگی وبرداشت کےفروغ کیلئےفنکاروں کی بے پناہ خدمات ہیں۔فنکاروں پرمشکل وقت آنےپران کی مدد اورحوصلہ افزائی بھی کرنی چاہیے۔اجلاس میں سال 2018میں پورے پاکستان سے41 فنکاروں کی مالی معاونت کافیصلہ کیاگیا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بحریہ فاونڈیشن کے سربراہ ملک ریاض نے ماجد جہانگیر کا مکمل علاج اپنے خرچے پر کروانے کا اعلان کر دیاتھا اور اس کے علاوہ انکی بحالی اور دیگر اخراجات کی ذمہ داری بھی اٹھا لی تھی۔