سٹی پولیس آفیسر کا تھانہ نوشہرہ ورکاں اور تھانہ تتلے عالیٰ کا اچانک دورہ

لوگوں کو انصاف کی فراہمی کیلئے زیادہ سے زیادہ وقت کار سرکار کی ا دائیگی میں گزارا جائے، اشفاق خان

پیر 28 مئی 2018 23:20

گوجرانوالہ ۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے کہا ہے کہ شائستہ رویہ اپناتے ہوئے سائیلان کی ہر ممکن داد رسی کی جائے ، حالات کے ستائے ہوئے دکھی لوگوں کو انصاف کی فراہمی کے لئے زیادہ سے زیادہ وقت کا ر سرکار کی ا دائیگی میں گزارا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تھانہ نوشہرہ ورکاں اور تھانہ تتلے عالیٰ کا سرپرائز وزٹ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ڈی پی او نوشہرہ ورکاں، ایس ایچ او ز بھی ان کے ہمراہ تھے۔

سٹی پولیس آفیسر نے تھانہ کا ریکارڈ ملاحظہ کیا ۔ تھانہ کی بلڈنگ کا وزٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مال سرکار کی حفاظت کی جائے اور مال مقدمات کو فوری طور پر فرانزک سائنس لیبارٹری بجھوایا جائے ۔ تھانہ تتلے عالیٰ کا وز ٹ کرتے ہوئے نئی تعمیر کی جانے والی بلڈنگ بارے ا یس ڈی پی او نے انہیں بریفنگ بھی دی ۔

(جاری ہے)

سی پی او نے جلد از جلد بلڈنگ کی تعمیر مکمل کرنے پر بھی زور دیا۔

شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے لئے گشت اور ناکہ بندی کے حوالے سے حکمت عملی اپنائی جائے ۔ سی پی او نے بعد ازاں سستا رمضان بازار نوشہرہ و رکاں کا وزٹ کیا جہاںوہ منتظم رمضان بازار سے ملے ۔خریداروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے اشیائے کے ریٹس اور کوالٹی کو پرکھا ۔ سیکیورٹی پر مامورپولیس افسران کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت کے لئے الرٹ رہتے ہوئے فرائض منصبی انجام دئیے جائیں ۔سی پی او نے گندم خریداری مرکز نوشہرہ ورکاں کا بھی وزٹ کیا اور زراعت آفیسر سمیت پولیس افسران کو مناسب ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :