سٹی پولیس آفیسرکاتحصیل کورٹ نوشہرہ ورکاں کا اچانک دورہ

پیر مئی 23:20

گوجرانوالہ ۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے گزشتہ روز تحصیل کورٹ نوشہرہ ورکاں کا سرپرائز و زٹ کیا ۔ دوران وزٹ وہ ججز سے ملے ،سکیورٹی بارے اہم امور پر تبادلہ خیا ل کیا ،انہوں نے سکیورٹی انچارج اور سیکورٹی پر مامور جوانوں کو مناسب ہدایات جاری کرتے ہوئے بریفنگ بھی دی اس موقع پر ایس ڈی پی او نوشرہ ورکاں بھی ان کے ہمراہ تھے ،سی پی او نے ججز بتایا کہ مربوط حفاظتی انتظامات کے تحت سیکیورٹی انتظامات میں مزید بہتری لائی جا رہی ہے ۔

معزز ججز سمیت وکلاء، مدعیان، گواہان اور ملزمان کی جان و مال کو تحفظ فراہم کیا جائے گا ۔سی پی او نے کہا کہ مربوط سیکیورٹی کے تحت ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کے لوگوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا پولیس کے فرائض اولین میں شامل ہے ۔

(جاری ہے)

سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے پولیس افسران اور جوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نائب کورٹس بھی عدالتی کارروائی کے دوران معزز جج کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ انچارج گارد اس بات کا ذمہ دار ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر پولیس نفری کو بریف کرتے ہوئے انہیں بلٹ پروف جیکٹ ،میٹل ڈیٹیکٹر اور اسلحہ کی فراہمی کو یقینی بنائے ۔بغیر چیکنگ و شناخت کسی شخص کو کورٹس میں د اخل نہ ہونے دیا جائے ۔پارکنگ کے ارد گرد کڑی نگرانی کی جائے ۔مسلح اشخاص کو کورٹ میں د اخل نہیں ہونے دیا جائے گا ۔کسی بھی ناگہانی صورت میں ا فسران بالا کو حسب ضابطہ مطلع کیا جائے ۔

بعد ازاں سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے بار ممبران سے خطاب بھی کیا ۔ دوران خطاب انہوں نے کہا کہ شہریوں کے ساتھ ساتھ بار اور بینچ کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا ۔انہوں نے وکلاء سے اپیل کی کہ وہ بھی مرتب کئے گئے حفاظتی لائحہ عمل میں ضلعی پولیس کا بھر پور ساتھ دیں تاکہ حفاظتی انتظامات میں مزید بہتری سامنے لائی جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :