ْپاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا کریڈٹ نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت کو جاتا ہے، توفیق بٹ

پیر 28 مئی 2018 23:20

گوجرانوالہ ۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) رکن صوبائی اسمبلی توفیق بٹ نے کہا ہے کہ 20سال پہلے 28مئی کو ہمارا دفاع ناقابل تسخیرہوگیا۔بلاشبہ یوم تکبیرہماری تاریخ کاسنہرادن ہے۔پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا کریڈٹ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی ولولہ انگیز اور جرات مند قیادت کو جاتا ہے جنہوں نے اس ضمن میں تمام تر دباؤ کونظر انداز کرتے ہوئے ایٹمی دھماکے کر کے ملک کے دفاع کو ہمیشہ کیلئے ناقابل تسخیر بنا دیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہو ں نے یونین کونسل 61صدیق اکبر ٹاؤن دھلے میں یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو کسی سے حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ وطن عزیز کا وقار اورسرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے نواز شریف کا کردار حقیقت مسلمہ ہے۔تقریب کے اختتام پر یوم تکبیر کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔اس موقع پر چیئرمین میاں سہیل ریاض،کونسلرز رفیق گجر،سرفراز مغل،راشد انصاری،چاچا اسلم،میاں فیاض،راہنما مسلم لیگ ن ڈاکٹر ظفر اقبال چوہدری،وحید علی سہارن،یوتھ کونسلرعمر اختر،اقلیتی کونسلرپطرس ٖظفر غوری،لیڈی کونسلر زبیگم باوا سعید،بیگم امین جٹ ودیگر موجود تھے۔