شیخو پورہ روڈ کو دو رویہ کرنے کے بڑے منصوبے پر 1408.481 ملین روپے کی لاگت آئے گی،کمشنر

پیر مئی 23:20

گوجرانوالہ ۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) شیخو پورہ روڈ کو دو رویہ کرنے کے بڑے منصوبے پر 1408.481 ملین روپے کی لاگت آئے گی اس ترقیاتی منصوبے کی تعمیر و تکمیل کے دوران عوام کو کسی قسم کے مسائل کا سامنا نہیں ہو نا چا ہیئے، یہ بات کمشنر گوجر انوالہ کیپٹن(ر)محمد آصف نے اپنے دفتر میں ترقیاتی کاموں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایکسیئن آر سی ڈویژن گوجر انوالہ عامر یعقوب‘ ایکسیئن پبلک ہیلتھ رانا محمد اقبال‘ نمائندہ ا یم ڈی واسا گوجرانوالہ ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ اینڈفنانس نعمان حفیظ اور ہا ئی وے کے کنٹریکٹرز شامل ہو ئے کمشنر نے اجلاس کے شرکاء سے منصوبے کے حوالے سے این او سی اور کلیئرنس کی موجودہ صورتحال سے متعلق استفسار کیا ۔

انہو ںنے منصوبے کے حوالے سے گیپکو اور محکمہ جنگلات کے حکام کو بھی تلقین کی کہ وہ جلد سے جلد اپنا کام مکمل کر کے اس سڑک کی تعمیر کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اپنا کردار اداکریں ۔

(جاری ہے)

کمشنر گوجر انوالہ نے اجلاس کے تما م شرکاء کو باور کرایاکہ اس منصوبے کی تعمیر و تکمیل کے دوران عوام کو کسی قسم کے مسائل کا سامنا نہیں ہو نا چا ہیئے اس سڑک کی کل لمبائی43 کلومیٹر ہو گی انہو ںنے مزید ہدایت کی کہ اس بات کا بھر پور خیال رکھا جائے کہ اس منصوبے کی تعمیر میں عوام کو آمدو رفت کی رکاوٹیں پیش نہ آئیں اجلاس میں شریک ترقیاتی محکموں کے افسران نے کمشنر کو اپنے کاموں سے متعلق آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :