یوم تکبیرہماری تاریخ کاسنہرادن ہے، عمران خالد بٹ

پیر مئی 23:20

گوجرانوالہ ۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کے پارلیمانی سیکرٹری انڈسٹری اینڈ کامرس عمران خالد بٹ نے کہاکہ یوم تکبیرہماری تاریخ کاسنہرادن ہے۔اس دن پاکستان عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت بنا، یوم تکبیرکے دن ہمارا دفاع ناقابل تسخیرہوگیا یہ جنوبی ایشیامیں طاقت کے توازن کا دن ہے۔انکاکہنا تھا کہ بھارتی ایٹمی دھماکوں سے خطے کے امن کو دھچکا لگا، بھارتی ایٹمی دھماکوں سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑ گیا، مصلحتوں کوبالائے طاق رکھ کر فیصلہ ضروری تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یوم تکبیردفاع کے لیے یوم تجدید کا دن ہے، مسلم لیگ ن کی قیادت عالمی دبائو کوخاطرمیں نہ لائی ، ہماری قیادت نے دفاع وطن پر سمجھوتا نہیں کیا، قومی مفاد کو مدنظر رکھ کر فیصلوں کی تجدید کا دن ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 5سال میں امن وامان کی بہتری پرفخرہے، ہم نے معاشی شعبے کوترقی کی راہ پرگامزن کیا، ہم نے تعمیروترقی کی مضبوط بنیاد رکھ دی ہے۔خیال رہے کہ قوم بیسواں یوم تکبیر آج روایتی جوش و جذبے سے منارہی ہے، اٹھا ئیس مئی انیس سو اٹھانوے کو پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے بھارتی بالادستی کے عزائم خاک میں ملا دیئے تھے۔