محمد شہباز شریف نے پنجاب میںریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی،میاںمجتبیٰ شجاع الرحمن

پیر 28 مئی 2018 23:20

رحیم یار خان۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس میاںمجتبی شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ محمد شہباز شریف نے پنجاب میںریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ رحیم یار خان میں مسلم لیگ(ن)کے مرکزی سینئر رہنما چوہدری محمد جعفر اقبال اور ایم پی اے محمد عمر جعفر کی رہائش گاہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے مجتبی شجاع نے کہا کہ عالمی ادارے بھی میاں شہباز شریف کی خدمات کے متعرف ہیں انہوں نے چوہدری محمد جعفر اقبال کے والد اور خاندان کی عوامی خدمات و حب الوطنی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 2018ء کے عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ(ن) کے امیدواران بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی غلط فہمی کا شکار ہیں کہ وہ 2018ء کے انتخابات میں مخلوط حکومت بنا سکیں گے۔

(جاری ہے)

ان جماعتوں کا لوٹ مار و انتشار کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں ۔میاںنواز شریف اور میاں شہباز شریف نے تاریخ میں پہلی بار دہشت گردی، توانائی بحران ،گیس کی کمی سمیت دیگر اہم مسائل کا نا صرف مقابلہ کیا بلکہ تمام چیلنجز کا پورا کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا۔چوہدری محمد عمر جعفر نے کہا کہ رحیم یار خان مسلم لیگ(ن)کا گڑھ ہے عوامی خدمت اور ترقیاتی منصوبوں نے اس خطے میں مسلم لیگ کی مقبولیت میں اضافہ کیا ہے اس موقع پر سیکرٹری ایکسائز اور ڈی جی ایکسائز پنجاب بھی موجو دتھے۔