شیخ زاید ہسپتال رحیم یارخان کا اعزازچار سالہ پیدائشی نابینا بچی کو کامیاب آپریشن کے بعد بینائی لوٹا دی

پیر 28 مئی 2018 23:20

رحیم یار خان۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) آئی ڈیپارٹمنٹ ،شیخ زاید ہسپتال رحیم یارخان کی ایک ہی ہفتے میں دوسری بڑی کامیابی ، چار سالہ پیدائشی نابینا بچی کا کامیاب آپریشن ،بچی کی بینائی واپس آگئی، والدین کی ڈاکٹرزکودعائیں۔زرائع کے مطابق آئی ڈیپارٹمنٹ، شیخ زاید ہسپتال میں ماچھی گوٹھ صادق آباد کی رہائشی چار سالہ مریضہ اریبہ فاطمہ جو کہ سفید موتیے کی وجہ سے پیدائشی نابینا تھی بچی کے والدین علاج کی غرض سے شیخ زیدہسپتال لائے جہاں فیکوسرجن اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹرمحمدعثمان اخترنے اپنی ٹیم کے ہمراہ بچی کاکامیاب آپریشن کیا ۔

دودن کے بعد پٹی کھُلنے کے بعدبچی کی بینائی بحال ہوگئی اس موقع پر ایم ایس شیخ زاید ہسپتال ڈاکٹر غلام ربانی نے آئی ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا اور بچی کی خیریت دریافت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین عربی اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور ان کے کام کو سراہااور اسے انسانیت کی خدمت قرار دیا۔ہیڈآف آئی ڈیپارٹمنٹ پروفیسرڈاکٹرصلاح الدین عربی، اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹرحافظ محمدعثمان اخترنے کہاکہ ایک ہفتہ میں دوکم سن پیدائشی نابینابچوںکی آپریشن کے بعدنظربحال ہوناشیخ زیدہسپتال کے لئے ایک اعزازکی بات ہے انہوں نے کہاکہ چھوٹے بچے جوپیدائشی موتیے کاشکارہیں ان کا مفت علاج اورفری لینزمہیاکئے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :