پولیو ویکسینیٹر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

پیر 28 مئی 2018 23:20

رحیم یار خان۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) ویکسینیٹر کی نوکری دلانے کا جھانسہ دے کر 20ہزارروپے کی رشوت وصول کرنے والے محکمہ صحت میں تعینات فوکل پرسن ایچ آر ایم پی پولیو ویکسینیٹرکو سول جج کی موجودگی میں انٹی کرپشن نے چھاپہ مارکر رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا رشوت میں وصول کی گئی20ہزارروپے کی رقم بھی برآمد حوالات منتقل ، ،زرائع کے مطابق سیٹلائٹ ٹائون کے رہائشی طاہر رمضان نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو دی جانے والی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ محکمہ صحت میں تعینات فوکل پرسن ایچ آر ایم پی پولیو ویکسینیٹر فرقان طاہر تتلہ اسے ویکسینیٹر بھرتی کروانے کا جھانسہ دے کر 20ہزارروپے کی رشوت طلب کررہا ہے جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر سول جج فہد الرحمن نے ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن و عملہ کے ہمراہ کامیاب چھاپہ مارکر 20ہزارروپے کی رشوت وصول کرنے والے فوکل پرسن ایچ آر ایم پی پولیو ویکسینیٹر فرقان طاہر تتلہ کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے رشوت میں وصول کی گئی 20ہزارروپے کی رقم برآمد کرلی جسے بعد ازاں تھانہ اے ڈویژن کی حوالات منتقل کردیا گیا آج جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت پیش کیا جائے گا واضح رہے کہ فوکل پرسن ایچ آر ایم پی پولیو ویکسینیٹر فرقان طاہر تتلہ محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران کا منظور نظر تھاجس کے خلاف اس سے قبل بھی محکمہ انٹی کرپشن میں رشوت وصول کرنے کی در خواستیں انکوائری کیلئے زیر سماعت ہیں ۔