تیزرفتار رکشہ الٹنے سے نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد شدیدزخمی

پیر مئی 23:20

ڈسکہ۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) تیزرفتار رکشہ الٹنے سے نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد شدیدزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ حبیب پورہ کے مجید کا جواںسالہ بیٹا تنویر جو کہ سیالکوٹ فیکٹری میں کام کرتاتھاگزشتہ صبح تنویر ‘انور اور ایک نامعلوم شخص رکشہ میں سوارہوکر سیالکو ٹ کی طرف جارہے تھے جب ان کا رکشہ راجوکے قریب پہنچاتووہ تیزرفتاری کے باعث الٹ گیا جس کے نتیجہ میں رکشہ میں سوار مسافرشدیدزخمی ہوگئے جن کوطبی امدادکیلئے سول ہسپتال لایاگیاجہاں پرتنویر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا جبکہ نامعلوم نوجوان کی حالت تشویشناک ہونے پر گوجرانوالہ ریفرکردیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :