بھتیجوں نے تشددکرکے چچا کوموت کے گھاٹ اتار دیا

پیر 28 مئی 2018 23:20

ڈسکہ۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) حقیقی بھتیجوں نے تشددکرکے چچا کوموت کے گھاٹ اتار دیا۔ تھانہ ستراہ کے علاقہ اکبر چوک کے عبدالرحمن کے بھائی صفدر کا اپنے حقیقی بھتیجوں خاور اور سہیل کیساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوا جس پر دونوں بھتیجے طیش میں آگئے اور اپنے چچاکو تشدد کانشانہ بنا ڈالا اور شدیدزخمی کردیا جس کوطبی امدادکیلئے سول ہسپتال لایاگیاجہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقتول کے بھائی عبدالرحمن کو مدعی بناکر قتل کامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :