ڈی سی سکھر کا مختلف ترقیاتی اسکیموں کا دورہ،کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

پیر مئی 23:20

سکھر۔ 28مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر سکھر غلام مرتضیٰ شیخ نے شہر سمیت ضلع سکھر کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی اسکیموں کا دورہ کر کے تمام کام مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقیاتی کام میں معیار کا خاص خیال رکھا جائے اور اس زمن میں کوئی بھی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی ۔ڈی سی سکھر نے باگڑجی کے قریب کھیر تھر کینال پر زیر تعمیربرج کا معائنہ کیا اور انجنیئر ورکس اینڈ سروس سے تفصیلات حاصل کیں۔

ڈی سی سکھر نے ہدایت کی کہ برج کا کام مقررہ وقت پر مکمل ہوناچاہئے اور معیاری مٹیریل کے استعمال کو یقینی بنایاجائے اور مانیٹرنگ کے نظام کو بہتر بنایا جائے بعد ازاں ڈی سی سکھر غلام مرتضیٰ شیخ نے سرکٹ ہائوس سکھر میں جاری تزعیں و آرائش کے کام کا معائنہ کیا اور انجنیئر بلڈنگس کو ہدایت کی کہ سرکٹ ہائوس میں قائم پارک کو بہتر بنایا جائے اور لائیٹنگ اور کچن کے کا م تیزی سے مکمل کیا جائے ،جبکہ صفائی کاخاص خیال رکھا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اداروں اور سرکاری عمارتوں کی حفاظت کرنہ ہمارہ اولین فرض ہے ،انہوں نے سرکٹ ہائوس کے نگران کو سختی سے ہدایت کی کہ کسی بھی مہمان کو مفت میں نہ رہایا جائے اور انہیں فیس کی رسیدیں دی جائیں۔ڈی سی سکھر نے بعد مین ملٹری روڈ پر جاری ترقیاتی کام کا بھی معائنہ کیا۔

متعلقہ عنوان :