تعلقہ روہڑی میں زرعی انکم ٹیکس رٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 30ستمبر مقرر

پیر مئی 23:20

سکھر۔ 28مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) اسسٹنٹ کمشنر روہڑی نے تعلقہ روہڑی کے تمام آبادگاروں اور زمینداروں کو مطلع کیا ہے کہ سندھ لینڈ ٹیکس اینڈ ایگرکلچرل انکم ٹیکس رولز 2001کے تحت آمدن سال2017-18(پیداواری سال2018-19) کے لئے زرعی انکم ٹیکس رٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 30ستمبر2018مقرر کی گئے ہے ۔

(جاری ہے)

ان تمام زمینداروں جن کی آمدن سال 2017-18کے دوران زرعی آمدنی 80ہزار روپئے سے زیادہ ہو یا 50/100ایکڑ آباد /غیر آباد زمین رکھتے ہوں انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے ٹیکس رٹرن اسسٹنٹ کمشنر روہڑی کی آفس میں مقررہ تاریخ 30ستمبر 2018یا اس سے قبل جمع کرواسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :