میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ کی جانب سے کھلی کچہری کا سلسلہ جاری

پیر مئی 23:20

سکھر۔ 28مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) میئر سکھر کی جانب سے کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے، یونین کمیٹی نمبر 6 شیخ شہین شاہ بادشاہ کے چیئرمین مختیار کمبوہ کیجانب سے غزنوی پارک میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے عوامی مسائل سنے اور کئی مسائل کو فوری طور پر حل کیا گیا جبکہ پانی کی پائپ لائن ڈرینج اور فرشوں کی تعمیر کے لیے 7 دن کے اندر ترقیاتی کام شروع کرنے کے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

میئر سکھر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھر شہر میں صفائی کے انتظامات پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے مین روڈز پر لائٹنگ کا کام مکمل ہو چکا ہے ،روزانہ کی بنیاد پر مین روڈز کی صفائی جدید مشینری کے ذریعے شروع کر دی گئی ہے جبکہ گلی محلوں میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اگلے 15 دنوں میں مکمل کر لی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :