ضعیف العمر ماں کو تشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے بیدخل کرنے والا بیٹا گرفتار کرلیا گیا

پیر 28 مئی 2018 23:20

سکھر۔ 28مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) ضعیف العمر ماں کو تشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے بیدخل کرنے والا بد بخت بیٹے بشیر کوریجو کو گڑھی یاسین سے گرفتار کر لیا گیا، پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے ضعیف العمر خاتون کو بس ٹرمینل کے قریب سے کچرے کے ڈھیر پر پڑا پایا تھا جہاں سے انہیں ہسپتال منتقل کر دیا ، ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے ضعیف العمر خاتون بی بی سرداراں کواس کے بد بخت بیٹوں کیجانب سے تشدد کا نشانہ بنا کر کچرے میں پھینک دینے کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیا اور ایس ایچ او آباد کو ملزمان کی خلاف فوری کاروائی کاحکم دیا، انہوں نے متاثرہ خاتون کو اپنے خرچ پر علاج و معالجہ ہ کی بہتر سہولیات کا اعلان بھی کیاہے، ایس ایس پی سکھر نے پولیس کو ہدایت کی کہ ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ،خاتون بی بی سرداراں کو علاج کی بہتر سہولت کیلئے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :