محکمہ اطلاعات سکھر میں تعزیتی اجلاس ،صحافی مدثر کلہوڑو کی وفات پر تعزیت و افسوس کا اظہار

پیر 28 مئی 2018 23:20

سکھر۔ 28مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن سکھر کی آفس میں ایک تعزیتی اجلاس ڈائریکٹر سید آصف علی شاھ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں فاتحہ خوانی کرتے ہوئے صحافی مدثر کلہوڑو کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سکھر کے صحافی عبدالواحد مہر سے بھی ان کے والد محترم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ۔اجلاس میںدعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔