ایوان صنعت و تجارت سکھر کی جانب سے بنک اوقات میں تبدیلی کا مطالبہ

پیر 28 مئی 2018 23:20

ْ سکھر۔ 28مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) ایوان صنعت و تجارت سکھر کے صدر انجینئر عبدالفتاح شیخ نے اسٹیٹ بینک سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران بینکوں کے اوقات میں تبدیلی سے کاروباری طبقے کو دشواریاں ہورہی ہیں۔

(جاری ہے)

موجودہ اوقاتِ کار صبح 8 تا 1:45 بجے اور بروز جمعہ کے روز 8 بجے سے 12:30 بجے تک ہے ۔ اُنہوں نے بینک اوقات صبح 10 بجے سے 3:45 بجے تک کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کاروباری برادری بینک سروسز سے مستفید ہوسکے ۔ جبکہ بینکوں کے علاوہ دیگر مالیاتی اداروں کے اوقاتِ کار بھی ایسے ہی کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :