آٹوز کی دکان پر ڈکیتی، ملزمان نقدی، لیپ ٹاپ اور موبائل فون چھین کر فرار

پیر مئی 23:20

لاڑکانہ ۔ 28مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) لاڑکانہ شہر کے تھانہ مارکیٹ کی حدود نیوکرمان باغ میں موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح افراد آٹوز کی دکان سے 20 ہزار روپے، لیپ ٹاپ اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے۔ اس موقع پر متاثرہ دکاندار خالد لاکھیر نے صحافیوں کو بتایا کہ تین مسلح افراد اسلحے کے زور پر 20 ہزار روپے، لیپ ٹاپ اور موبائل فون چھین کرکے فرار ہوئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے تحفظ فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :