غزہ کے شمالی حصے میں ایک اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 25 سالہ فلسطینی ہلاک ہو گیا

پیر 28 مئی 2018 23:20

غزہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) غزہ کے شمالی حصے میں ایک اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 25 سالہ فلسطینی ہلاک ہو گیا ہے۔ یہ بات غزہ کی وزارت صحت کی طرف سے بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس حملے میں ایک اور فلسطینی زخمی بھی ہوا ہے۔ اس بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا یہ فضائی حملہ تھا یا توپ خانے سے بمباری کی گئی۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے اس بارے میں فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :